weekly bayan of mufti qasim attari
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

ہفتہ وار اجتماع 5 دسمبر 2024، بیان: مفتی قاسم عطاری

عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 5سمبر کو ہفتہ وار اجتماع  میں خصوصی سنتوں بھرا بیان شیخ الحدیث و التفسیر مفتی محمد قاسم عطاری   فرمائیں گے

قرآن وسنت کی تعلیمات سے معاشرتی جہالت کو دورکرنے اور اصلاح احوال کےساتھ علم دین کا شوق پیدا کرنے کےلئے اجتماعی وانفرادی طور پر ذہن سازی  کے ذریعے دعوت اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماعات  کےاثرات نے ہزاروں لوگوں کی زندگیا بدل ڈالی ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ  دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماعات کےدور رس و دیرپا تبلیغی اثرات نے علم دین  حاصل کرنے کے شوق کو مہمیز لگائی ہےہزاروں کی تعداد میں درس نظامی یعنی عالم کورس میں پڑھنے والے طلبہ انہی سنتوں بھرے اجتماعات  کے ثمرات اور نتائج ہیں۔ہفتہ وار اجتماع کی انفرادیت دیگر اجتماعات سے زیادہ اسیلئے بھی ہےکہ ان اجتماعات میں بیان کرنے والے مبلغین   سنت رسول کے پیروکار، قرآن وسنت  کی تعلیمات کے داعی عالم باعمل علما ہوتے ہیں۔چنانچہ دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 5 دسمبر بروز جمعرات بعد نماز عشاء حسب معمول ہفتہ وار اجتماع ہوگا جس میں مبلغ دعوت اسلامی ، شیخ الحدیث و التفسیر استاد العلماء جناب مفتی محمد قاسم عطاری  خصوصی بیان  کرنے تشریف لائیں گے۔جید عالم دین مفتی محمد قاسم عطاری جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ کے شیخ الحدیث والتفسیر ہیں ۔سینکڑوں طلبا نے مفتی قاسم عطاری کی علمی مجالس میں بیٹھ کر ہزاروں مسائل دینیہ سیکھیں ہیں دار الافتاء اہلسنت دعوت اسلامی کےتقریبا تمام ہی مفتیان کرام بالواسطہ یا بلاواسطہ آپ کے شاگرد  ہیں۔دور جدید میں قرآن کی اردوزبان    میں تفسیر کرنے والے عظیم عالم دین مفتی محمد قاسم عطاری کا خصوصی بیان سننے اور دین ودنیا کی بھلائیاں دامن میں سمیٹنے کےلئے 5د سمبر کو عالم مدنی مرکز فیضان مدینہ تشریف لائیں اور سنتوں بھرا بیان سنیں۔